۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری

نواسہ رسول حضرت امام حسین  ؑ کے خانوادہ ِ اطہار ؑ کی قید و بند کی صعوبتیں دشمنانِ دین کی ذلت کا باعث اور آپ ؑ کی فدا کاری کی پیروی دنیائے انسانیت کی غیرت کا سبب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ 26 صفر کو عزاخانہ مرحوم طاھر حسین کشمیری محلہ لکھنو میں مجلس منعقد ہوئی۔ جس کو مولانا جاوید حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اصحاب رسول اللہ (ص) کے جنازے میں شریک رہے ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،مجلس کا آغاز حدیثِ کساء سے ہوا بعدہٗ دانیال سلمہٗ و علی عباس زیدی زیدپوری نے سلام پیش کیا۔ مولانا نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؑسے محبت عشق رسول ؐ کا تقاضا ہے شہادت حسین ؑ آزادی ٔحیات کا ابدی منشور ہے جس سے پوری انسانیت فیضیاب ہورہی ہے ،تاریخ انسانی امام حسین ؑ کے صبر استقامت جرات پر آج بھی ششدر و حیران ہے ، امام حسین نے اپنی لازوال قربانی سے ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھی جو کبھی حق پرستوں کے حوصلے پست نہیں ہونے دیتا کربلا کا پیغام بیمار قوموں کیلئے نسخہ اکسیر ہے مظلوموں کی ڈھارس ہے ظالموں کیلئے پیغام اجل ہے اسی لئے کشمیر ہو یا فلسطین ہر مظلوم حسین کا نام لے کر ہی موت سے ٹکرانے کا حوصلہ پاتا ہے حسینیت وہ جذبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہادت حسین ؑکی آفاقیت نے ہر زمانے اور ہر علاقے کو متاثر کیا ہے جب تک دنیاقائم ہے ذکر حسین ؑ جاری رہے گا جو محکوموں کو آزادی کیلئے تڑپاتا رہے گا اور محروموں کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے گرماتارہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کے خانوادہ ِ اطہار ؑ کی قید و بند کی صعوبتیں دشمنانِ دین کی ذلت کا باعث اور آپ ؑ کی فدا کاری کی پیروی دنیائے انسانیت کی غیرت کا سبب ہے۔

انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑ کے صبر و تحمل اور جرات و شجاعت سے آسمان کے فرشتے محوِحیرت ہیں۔ آخر میں مولانا نے اسیران کربلا کے دردناک مصائب پڑھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .